
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے
Ahmad Babar
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ جاری ہے،سونے کی قیمت پہلی بار 3 لاکھ 3 ہزار 1 سو روپے کاہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر بڑھ کر پہلی بار 2904 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب ایک تولہ چاندی 61 روپے کی کمی سے 3313 روپے کی ہو گئی۔ ؎